بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایل کو ادھورا چھوڑنا آسان نہیں تھا: شرفین ردرفورڈ

پاکستان سُپر لیگ کو ملتوی کیے جانے پر پشاور زلمی میں شامل  شرفین ردرفورڈ کا کہنا ہے کہ اُن کیلئے پی ایس ایل کو یوں ادھورا چھوڑنا کسی صورت آسان نہیں ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور پاکستان سُپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹد کی نمائندگی کرنے والے حسن علی نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل کو ملتوی کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پی ایس ایل کو نظر لگ گئی۔

شرفین ردرفورڈ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر پی ایس ایل سیزن 6 کے کھیلے گئے 14 میچز کے یادگار لمحات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کو اچانک ملتوی کرنا وقت کی اہم ضرورت تھی لیکن میرے لیے یوں پی ایس ایل کو چھوڑنا آسان نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ایسی صورتحال میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنا ہم سب پر لازم ہے۔

شرفین ردرفورڈ نے کہا کہ حالات کی بہتری کے بعد واپس لیگ کا حصہ بن کر زلمی کو چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کروں گا۔

خیال رہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن ملتوی کردیا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شریک دو ٹیموں کے مزید 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی جس کے سبب غیر ملکی کھلاڑی پریشانی میں مبتلا ہو گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.