is there a real hookup app whisper hookup hookup que significa 2010 free hookup apps

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایل کا دلچسپ میچ، پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو سپر اوور میں شکست دیدی

پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کا 30واں میچ ٹائی ہوگیا، میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا جسے زلمی نے جیت لیا۔

لاہور قلندرز کے اوپنرز فخر زمان اور ہیری بروک سپر اوور کھیلنے کے لیے میدان میں اترے لیکن وہ وہاب ریاض کی شاندار بولنگ کے سامنے نہ چل سکے اور صرف 5 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کو سپر اوور میں 6 رنز کا ہدف ملا، جہاں شعیب ملک نے شاہین شاہ آفریدی کی ابتدائی 2 گیندوں پر 2 چوکے لگا کر ہی حاصل کرلیا۔

پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد پا کستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ایک بار پھر حصہ بننے خوش ہیں۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی آخری اوور میں شاندار ہارڈ ہٹنگ کی بدولت میچ برابر کیا تھا۔

ہوا کچھ یوں کہ لاہور قلندرز کو آخری اوور میں جیت کے لیے 24 رنز درکار تھے، تو پہلی گیند وائیڈ ہوئی باقی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے 3 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 22 رنز بٹور لیے، یوں دونوں ٹیموں کا اسکور برابر ہوگیا۔

میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے بطور کپتان 20 گیندوں پر 39 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور وہاب ریاض الیون کو وقتی طور پر فتح سے دور کردیا تھا۔

پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کےلیے کیمپ میں بھرپور ٹریننگ کی جارہی ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 158 رنز بنائے اور لاہور قلندرز کو 159رنز کا ہدف دیا۔

پشاور زلمی کی طرف سے شعیب ملک نے 32، حیدر علی 25، حضرت اللّٰہ زازئی 20، خالد عثمان 19، کامران اکمل 18 اور حسین طلعت نے 17 رنز اسکور کیے۔

لاہور قلندرز کی طرف سے فواد احمد نے 2، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، ڈیوڈ ویسا اور محمد حفیظ نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 158 رنز بنائے، محمد حفیظ 49 اور کامران غلام 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 39 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پشاور زلمی کی طرف سے ارشد اقبال اور وہاب ریاض نے 2، 2  شعیب ملک، خالد عثمان، محمد عمر اور عماد بٹ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندرز کی طرف سے فخر زمان، فل سالٹ، کامران غلام، محمد حفیظ، ہیری بروک، سہیل اختر، ڈیوڈ ویسا، فواد احمد، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور زمان خان میدان اترے۔

پشاور زلمی کی فائنل الیون میں حضرت اللّٰہ زازئی، کامران اکمل، شعیب ملک، حیدر علی، حسین طلعت، وہاب ریاض، خالد عثمان، عماد بٹ، محمد عمر، ارشد اقبال اور محمد حارث شامل تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.