پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر سٹہ کھیلنے والے 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
ایس ایس پی حیدر رضا کے مطابق پی ایس ایل پر سٹہ کھیلنے والوں کے خلاف ایس آئی یو نے کارروائی کی اور مبینہ ٹاؤن سے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق گرفتار ملزمان سے لیپ ٹاپس، موبائل فونز، انٹرنیٹ ڈیوائسز، منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
حیدر رضا نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان نے بین الاقوامی سطح پر سٹہ چلانے کا انکشاف کیا اور یہ لوگ ایران اور دبئی کے بکیز کے ساتھ سٹہ کھیل رہے تھے۔
ایس ایس پی حیدر رضا نے یہ بھی کہا کہ سٹہ کھیلنےوالوں کےخلاف کارروائی کا فیصلہ پی سی بی حکام سے مل کر کیا گیا۔
Comments are closed.