بدھ 19؍جمادی الاول 1444ھ 14؍دسمبر 2022ء

پی ایس ایل ٹیموں نے پلیئرز برانڈ ایمبیسڈرز کے ناموں کا اعلان کردیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیموں نے پلیئرز برانڈ ایمبیسڈرز کے ناموں کا اعلان کردیا۔

لاہور قلندر نے فاسٹ بولر حارث رؤف جبکہ کراچی کنگز نے لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر بنایا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے کپتان سرفراز احمد کو، ملتان سلطانز نے شاہنواز داہانی جبکہ اسلام آباد نے آصف علی کو اپنا ایمبیسڈر مقرر کیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو، کراچی کنگز نے شعیب ملک، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عمر اکمل کو پلیئر مینٹور مقرر کردیا ہے۔

پی ایس ایل کے 8 ویں ایڈیشن کےلیے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب کل کراچی میں ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.