پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویسا نے کہا ہے کہ انھیں ایونٹ کے ملتوی ہونے پر دکھ ہوا ہے۔
پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے ملتوی ہونے پر لاہور قلندرز کے اسٹار آل راؤنڈر کا ردِ عمل آگیا۔
اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ انھیں اس ایونٹ کے ملتوی ہونے پر دکھ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بائیو سیکیور ببل میں بھی مزید کورونا وائرس کیسز سامنے آنے کے بعد پی ایس ایل 6 کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
تاہم اپنے ملک روانہ ہونے والے ڈیوڈ ویسا نے کہا کہ انھیں پاکستان میں اور لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلنے کی ہمیشہ خوشی ہوتی ہے۔
ڈیوڈ ویسا کا کہنا تھا کہ میں پُرامید ہوں جلد واپس آ کر ٹورنامنٹ کو پورا کریں گے۔
دوسری جانب اسی ٹیم کے کھلاڑی سمت پٹیل کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ملتوی ہونا اچھی خبر نہیں تھی، لاہور قلندرز کی ٹیم اس سیزن میں اب تک اچھی پوزیشن پر تھی۔
انھوں نے بھی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پُرامید ہیں جلد لیگ کو دوبارہ بحال کریں گے۔
Comments are closed.