پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عاطف رانا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سے قبل ہم نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
عاطف رانا نے پی ایس ایل کے ایڈیشن 6 کے غیر معیّنہ مدت کے لیے ملتوی ہونے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہت افسوس ہوا بہت اچھا ایونٹ چل رہا تھا، پی ایس ایل سے قبل ہم نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، پی سی بی نے جو پروٹوکولز بنائے ان پر بھی عملدرآمد نہیں ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ کوویڈ ایس او پی کی خلاف ورزی پر جرمانہ کرنا چاہیے، کورونا پروٹوکولز پر عملدرآمد کروانے کے لیے پی سی بی سے کئی مرتبہ کہا۔
سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے کہا ہے کہ پہلے کہا تھا جلدی نہیں کرنی چاہیے لیکن پی سی بی نے کہا کہ وِنڈو نہیں، مجھے نہیں معلوم کے اب کیا ہو گا۔
Comments are closed.