منگل 21؍شعبان المعظم 1444ھ14؍مارچ 2023ء

پی ایس ایل اب تک میرے لیے اچھا جارہا ہے، محمد حسنین

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد حسنین نے کہا ہے کہ ایونٹ اب تک میرے لیے بہت اچھا جارہا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں محمد حسنین نے کہا کہ میرے لیے پی ایس ایل بہت اہم ہے اور اب تک میرے لیے لیگ اچھی جا رہی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر اور بیٹر اعظم خان نے کہا ہے کہ کوشش ہوتی ہے ناقدین کو منہ کے بجائے بیٹ سے جواب دوں۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی طرف سے لیگ میں اچھی پرفارمنس کے لیے بہت کوشش کر رہا ہوں، ہمارا پہلا راؤنڈ بہت خراب گیا ہے، ایسے میں بہت مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ یہ ہماری ٹیم کے لیے بہت محنت کرنے والا ٹائم ہے، ابھی ہمارے 5 میچز باقی ہیں کوشش کریں گے کہ جیتیں اور کم بیک کریں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز کی طرف سے آج کے میچ میں کیرون پولارڈ کیوں نہیں کھیلے؟ وجہ سامنے آگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولنگ کے شعبے میں بہت مقابلہ ہے، پی ایس ایل میں ہمیشہ مقابلے کی فضا رہتی ہے۔

محمد حسنین نے یہ بھی کہا کہ ایمرجنگ بولر بھی 140 کی اسپیڈ سے بولنگ کر رہے ہیں، جب میں آیا تھا تب میں بھی اسی اسپیڈ سے کرتا تھا جو کہ اچھی بات ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.