بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایل، نیشنل اسٹیڈیم میں ٹیموں کی پریکٹس کیلئے وکٹیں تیار

پاکستان سُپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹیموں کی پریکٹس کے لیے وکٹیں تیار کرلی گئیں۔

حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں 18 وکٹوں کا ایریا تیار کرلیا گیا۔

اسپن وکٹ، فاسٹ وکٹ، بیٹنگ وکٹ اور باؤنسی وکٹیں بھی تیار ہیں۔

دوسری جانب ایک وکٹ پر سنگ مرمر بھی نصب کیا گیا ہے جبکہ پیر سے ٹیمیں پریکٹس کا آغاز کریں گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن ٹیم کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 20 فروری کو آمنے سامنے ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.