بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی آئی بی کالونی کا پولیس مقابلہ مشکوک قرار، CCTV فوٹیج سامنے آگئی

پی آئی بی کالونی میں رات گئے ہونے والے پولیس مقابلے کے نتیجے میں دو ملزمان کی ہلاکت سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد مشکوک قرار دے دی گئی ہے۔

کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں دو ملزمان کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کا معاملہ سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد مشکوک ظاہر ہو رہا ہے،  شاید اسی بنیاد پر علاقہ مکین سراپا احتجاج ہیں۔ 

پیر الہٰی بخش کالونی پولیس کے ہاتھوں دو ملزمان کی ہلاکت پر لواحقین کی جانب سے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لائی گئی ہے۔ 

کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی پر گزشتہ شب مبینہ پولیس مقابلے میں مرنے والے افراد کی میتوں کے ہمراہ اہلِ علاقہ نے احتجاج کیا ہے، پولیس کی جانب سے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بدھ کی رات موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار ایک گاڑی کا تعاقب میں وہاں پہنچتے ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائرنگ سے بھگدڑ مچ جاتی ہے۔ 

 اہلکار ایک گاڑی کو گھیرے میں لے کر کھڑے ہو جاتے ہیں اور اس دوران گاڑی میں سوار افراد سے سوال جواب کے بعد پولیس اہلکار انہیں پکڑ کر لے جاتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار دونوں گاڑی سواروں کو تشدد کا بھی نشانہ بھی بناتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان بھتا خوری کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔

بعد ازاں پولیس کے دعوے کے مطابق دو ملزمان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے جن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی گئیں۔ 

علاقہ مکینوں کے مطابق دونوں افراد کو گولیاں مار کر کہاں مارا گیا؟ شواہد نہیں مل سکے۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کے مطابق پولیس مقابلے میں ہلاک ملزمان مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں اور انہیں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران مقابلے میں ہلاک کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.