بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی آئی اے کے منجمد اکاؤنٹس بحال کردیے گئے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے منجمد اکاؤنٹس بحال کردیے۔ 

چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق اور سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کی ملاقات مثبت رہی۔ 

سی ای او پی آئی اے کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر کو باور کروایا کہ پی آئی اے نامساعد حالات کے باوجود حالیہ واجبات کی ادائیگی کرتی رہے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماضی کے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے وفاقی حکومت سے کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں رہنمائی لی جائے گی۔

ایئرمارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے اکاؤنٹس غیر منجمد کردیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ ایف بی آر نے ٹکٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے تھے، تاہم اعلیٰ سطح کے رابطوں کے بعد جلد اکاؤنٹس بحال ہونے کا امکان پیدا ہوگیا تھا۔  

ایف بی آر ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے 2 سال سے ٹکٹ پر وصول فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع نہیں کروائی، ایئر لائن نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 50 اعشاریہ 4 ارب ادا کرنے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پی آئی اے کے 50 اکاؤنٹس منجمد کیے اور اس عمل سے 46 کروڑ 50 لاکھ روپے ریکور کرلیے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا تھا کہ پی آئی اے کے اکاؤنٹس 4 ارب روپے ٹیکس ریکوری تک منجمد رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.