بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان جس ٹرانسپیرنسی کو سچ مانتے تھے اسی کی ساکھ پر مشیر نے اعتراضات اٹھادیے

عمران خان جس ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے حوالے دے کر حکومت پر تنقید کرتے تھے، آج اُن کے حکومتی مشیر نے اسی کی ساکھ پر اعتراضات داغ دیے۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹس کے مندرجات لگاتے ہوئے طنز کیا۔

شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا کہ آپ کی ساری کی ساری ٹرانسپیرنسی یہ پڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران حکومت میں کرپشن بڑھ جانے کی رپورٹ دینے والے عادل گیلانی وہی ہیں، جنہیں نواز شریف نے سربیا میں سفیر مقرر کیا تھا، اس لیے عادل گیلانی کی رپورٹ کو شریف خاندانی کی رپورٹ ہی سمجھا جائے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی اس وقت اچھی رپورٹ دے رہا تھا، جب شہباز شریف کے چپڑاسی مقصود جس کی تنخواہ تو 9 ہزار روپے تھی لیکن ان کے اکاؤنٹ میں 4 ارب روپے جمع ہورہے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.