بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈاکٹر یاسمین راشد کی کنٹریکٹ ڈاکٹروں کے ساتھ گفتگو سامنے آگئی

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی کنٹریکٹ ڈاکٹروں کے ساتھ گفتگو سامنے آگئی۔

اس گفتگو کے دوران ڈاکٹروں نے وزیرصحت پنجاب سے کنٹریکٹ بڑھانے کی درخواست کی۔

یاسمین راشد نے کہا کہ آپ ہر 6 ماہ بعد پھر 6 ماہ کا کنٹریکٹ بڑھانے کا کہتے ہیں۔

لیڈی ڈاکٹر نے مطالبہ کیا کہ ہم ڈینگی کو بھی کور کر رہے ہیں، ہمارا کنٹریکٹ ایک سال بڑھا دیا جائے۔

یاسمین راشد نے سوال کیا کہ جب سرکار کو خدمات کی ضرورت نہیں تو کنٹریکٹ کیوں بڑھایا جائے؟

96 ڈاکٹرز نے کنٹریکٹ بڑھانے کے لیے ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات کی تھی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.