بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مردان: عاصمہ قتل و زیادتی کیس، مجرم کی عمر قید بھگتنا ہوگی

مردان میں چائلڈ پروٹیکشن کورٹ نے عاصمہ قتل و زیادتی کیس کا فیصلہ سنادیا۔

چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کے جج اعجاز احمد نے ملزم کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے 25 سال عمر قید سزاسنادی۔

ملزم نے 4 سال قبل گوجر گڑھی میں 5 سالہ عاصمہ کو زیادتی کے بعد قتل کیا تھا.

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ مجرم محمد نبی کو عمر قید کی سزا بھگتنی ہوگی۔

واقعے کا سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا تھا، انسداد دہشت گردی عدالت میں ملزم کم عمری کے باعث پھانسی کی سزا سے بچ گیا تھا اور اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

جس کے بعد ہائی کورٹ نے مقدمہ سے دہشت گردی کے دفعات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے مقدمے کو چائلڈ پروٹیکشن کورٹ میں دوبارہ سماعت کے احکامات جاری کیے تھے۔

مختلف دفعات میں قید کی سزاؤں سے مجموعی طور پر ملزم کے قید کی مدت 63 سال بنتی ہے۔

تاہم مجموعی قید کی سزا ایک ہی دن سے شروع ہونے پر ملزم کو 25 سال کے عمر قید کی سزا کاٹنا ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.