پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے ریڈ لسٹ میں شامل ہونے پر مانچسٹر کیلئے اسلام آباد سے دو طرفہ چار اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافی پروازوں کے ذریعے برطانیہ میں واپسی کے منتظر پاکستانی شہریوں کی واپسی ممکن ہوگی، 6 اور 7 اپریل کو آپریٹ کی جانے والی پروازوں پر 14 سو مسافرسفر کریں گے۔
ذرائع کے مطابق 9 اپریل سے برطانوی، آئرش شہریوں کے علاوہ دیگر کی آمد پر پابندی ہوگی، پی آئی اے کی 9 اور11 اپریل کی دو طرفہ شیڈول پروازیں پابندی کے تحت آپریٹ نہیں کی جائیں گی، ہزاروں تارکین وطن گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کی چھٹیوں پر پاکستان آئے ہوئے ہیں۔
سی ای او پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اضافی پروازوں کا مقصد تارکین وطن کی مشکلات آسان کرنا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ اور پاکستان کے درمیان سفر سے متعلق برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اپنے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر دیا ہے، ریڈ لسٹ کا مطلب ہے کہ صرف برطانیہ، آئرش یا برطانوی ریزیڈنسی رکھنے والوں کو برطانیہ آنےکی اجازت ہوگی۔
Comments are closed.