
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں 2 گھنٹے کی ہڑتال کردی۔
ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے اور ایئرلائن کی 2 حصوں میں تقسیم کے خلاف روزانہ 2 گھنٹہ ہڑتال شروع کی ہے۔
ملک بھر کے پی آئی اے بکنگ آفسز میں ہڑتال دوپہر 2 سے 4 بجے تک جاری رہے گی۔
آج پہلے روز کراچی، کوئٹہ اور ملتان کے بکنگ آفسز میں ہڑتال جاری ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.