پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا کراچی میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 17 اکتوبر کو باغ جناح میں جلسہ اور پاور شو کا فیصلہ کیا گیا۔
صدر پی پی پی سندھ نثار کھوڑو نے کہا کہ کراچی جلسے سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔ وزیراعظم عوام دشمن فیصلے کرکے ملک کو انتشار کی طرف دھکیل رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سندھ کو اپنے حصے کا پورا پانی نہیں دیا جارہا ہے۔
نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ ملک میں جلد حقیقی عوامی جمہوری حکومت کا قیام ضروری ہوچکا ہے۔
Comments are closed.