bbw hookups app gay vegas hookup gay hookup places in gloucester county nj hookup Hawleyville

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہر سال 1 ٹریلین ڈالر محفوظ ٹیکس پناہ گاہوں میں جاتے ہیں، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہر سال 1 ٹریلین ڈالرز محفوظ ٹیکس پناہ گاہوں میں جاتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ کے تحت ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ ورلڈ لیڈرز سمٹ سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال 1 ٹریلین ڈالر محفوظ ٹیکس پناہ گاہوں میں جاتے ہیں، لوٹ مار کی وجہ ترقی پذیر ملکوں کی حکمراں اشرافیہ ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ فیکٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق ٹیکس کی ان محفوظ پناہ گاہوں میں 7 ٹریلین ڈالر چھپائے گئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ویکسین کی مساوی تقسیم کےلیے نظام بنانے کی ضرورت ہے، بدقسمتی سے امیر ملک ترقی پذیر ملکوں کے مقابلے میں 20 گنا تیزی سے ویکسین لگارہے ہیں۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ویکسین سے متعلق اس عدم مساوات کو ختم کرنا ہوگا، ویکسین کی مساوی تقسیم یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ترقی پذیر ملکوں کے لئے قرضوں میں سہولت کے لئے مہم چلائی، کورونا میں لاک ڈاؤن سے ترقی پذیر ممالک غیر متناسب طور پر متاثر ہوئے۔

عمران خان نے کہا کہ ترقی پذیر ملکوں کے لئے قرضوں میں سہولت کورونا وبا کے خاتمے تک جاری رہنی چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہر سال ترقی پذیر ممالک سے 1 ٹریلین ڈالر غیر قانونی طور پر منتقل ہورہے ہیں، آگاہی پیدا کرکے ترقی پذیر ممالک سے ہونے والی بے انصافیوں کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.