بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیپلز پارٹی کو سندھ نے بھی الوداع کرنے کا ارادہ کرلیا، فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں سندھ نے بھی پیپلز پارٹی کو الوداع کرنے کا ارادہ کرلیا ہے۔

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل میں فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان اور ان کی حکومت علی بابا 40 چوروں سے گھبرانے والی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے 2018 کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کیا، آئندہ الیکشن میں سندھ نے بھی پیپلز پارٹی کو الوداع کرنے کا ارادہ کرلیا ہے۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ جمہوری حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی اپنی اور اپنے خاندان کی جیبیں بھریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.