بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں بھی گولڈمیڈل جیت لیا

پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز جیت کر پاکستان کے لیے ایک اور سونے کا تمغہ حاصل کرلیا۔ 

پہلوان انعام بٹ نے فائنل مقابلے میں آذربائیجان کے پہلوان کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

تین منٹ کی اس سنسنی خیز فائٹ میں مقابلہ 2، 2 سے برابر تھا، تاہم آخری پوائنٹ انعام بٹ نے حاصل کیا جس کی بنیاد پر وہ فاتح قرار پائے۔

اس سے قبل انعام بٹ نے یوکرائن کے پہلوان کو 1-3 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے زمان انور کو جارجیا کے پہلوان نے 0-1 سے ہرایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.