بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیپلز پارٹی کا ن لیگ کو دیا گیا زخم ابھی تازہ ہے،فیاض چوہان

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا ن لیگ کو دیا گیا داغ مفارقت کا زخم ابھی تازہ ہے۔

انہوں نے مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان نے شریف خاندان کو نوازنے کے لیے 20 ارب کی سبسڈی دی، لیگی ترجمان کس منہ سےعثمان بزدار پر سبسڈیز دینے کا الزام لگا رہے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شریف خاندان کی پاکستان میں عجب ترقی کی غضب کہانی سمجھ سے بالاتر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.