وفاقی حکومت فرانسیسی سفیر کی واپسی کی قرارداد آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کرے گی، پیپلز پارٹی نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے سے متعلق اپنے ارکان اسمبلی کو آگاہ کردیا ہے۔
دوسری جانب تحریک انصاف نے اپنے ارکان کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔
چیف وہیپ عامر ڈوگر نے ارکان اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ حاضری یقینی بنائیں۔
واضح رہے کہ حکومتی ٹیم نے مذہبی جماعت سے مذاکرات میں قرارداد آج اسمبلی میں پیش کرنے کا وعدہ کیا تھا، وزیرداخلہ شیخ رشید، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری مذاکراتی ٹیم میں شامل تھے۔
Comments are closed.