پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پہلے دن سے چاہتی ہے کہ یہ حکومت گھر جائے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران پی پی رہنما نے کہا کہ جب تک یہ حکومت نہیں جائے گی عوام کی مصیبتیں کم نہیں ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پہلے دن سے چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت گھر جائے۔
قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ عدم اعتماد کے مخالفین تیار ہوجائیں تو حکومت اسی دن گھر جاسکتی ہے۔
Comments are closed.