بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کا شجاعت حسین کی صحت سے متعلق بیٹے شافع حسین سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعت ق لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی صحت سے متعلق دریافت کیا ہے۔

وزیراعظم نے چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے شافع حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اُن سے والد کی صحت سے متعلق گفتگو کی۔

شافع حسین نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے چوہدری شجاعت کی صحت دریافت کی۔

وفاق اور پنجاب حکومت سے ناراض اتحادی جماعت ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار پرویز الہٰی کو دے دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا دوران گفتگو کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین وضع دار سیاستدان ہیں۔

شافع حسین نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے چوہدری شجاعت کی صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.