بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیپلز پارٹی والد کو جیل میں قتل کروانا چاہتی تھی، عائشہ حلیم

حلیم عادل شیخ کی صاحبزادی عائشہ حلیم شیخ کا کہنا ہے کہ میرے والد پر جیل میں لوگوں نے حملہ کیا، پیپلز پارٹی میرے والد کو جیل میں قتل کروانا چاہتی تھی۔

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی صاحبزادی عائشہ حلیم شیخ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ آج میرے والد کا یوم پیدائش ہے، ہم ہر سال کیک کاٹتے تھے۔

کراچی سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو کاکہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کو جیل میں نہ کسی نے ہاتھ لگایا، نہ کوئی تھپڑ یا پتھر مارا ہے۔

عائشہ عادل کے مطابق میرے والد پر جیل میں لوگوں نےحملہ کیا، جیل میں کچھ پولیس کے لوگوں نے والد کو ان غنڈوں سے بچایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ شب 12بجے سالگرہ کے وقت اسپتال ملنے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.