حلیم عادل شیخ کی صاحبزادی عائشہ حلیم شیخ کا کہنا ہے کہ میرے والد پر جیل میں لوگوں نے حملہ کیا، پیپلز پارٹی میرے والد کو جیل میں قتل کروانا چاہتی تھی۔
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی صاحبزادی عائشہ حلیم شیخ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ آج میرے والد کا یوم پیدائش ہے، ہم ہر سال کیک کاٹتے تھے۔
عائشہ عادل کے مطابق میرے والد پر جیل میں لوگوں نےحملہ کیا، جیل میں کچھ پولیس کے لوگوں نے والد کو ان غنڈوں سے بچایا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ شب 12بجے سالگرہ کے وقت اسپتال ملنے گئے تھے۔
Comments are closed.