پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے نشست پی ٹی آئی سے چھینی ہے شور ن لیگ مچا رہی ہے، کراچی کےانتخابات میں پیپلزپارٹی کی فتح سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ عبدالقادر مندوخیل مسلسل فیصل واوڈا کا پیچھا کرتے رہے، مریم نواز نے حقائق معلوم کرنے کی کبھی زحمت ہی گوارہ نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور امیر مقام کیا کراچی چھٹیاں گزارنے گئے تھے؟۔
Comments are closed.