پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے تازہ ترین واردات سینیٹ انتخابات کے دوران ڈالی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ قوم کو لوٹ کر تجوریاں بھرنے والے جمہوریت اور اندازِ حکمرانی سکھا رہے ہیں۔
مراد سعید نے کہا کہ ابھرتی معیشت اور سنبھلتی قوم انہیں کسی طور گوارا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ باہم دست و گریباں ہیں مگر قوم کی ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں۔
Comments are closed.