بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیپلز پارٹی سرپرائز کے لیے تیار رہے: خرم شير زمان

تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سینیٹ میں سب سے بڑی منڈی سندھ میں لگی ہوئی ہے، پی پی سرپرائز کے لیے تیار رہے۔

پی ٹی آئی رہنما خرم شير زمان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ سندھ کے لوگوں کا لوٹا ہوا پیسہ ضمیر خریدنے پر لگایا جارہا ہے، سینیٹ میں سب سے بڑی منڈی سندھ میں لگی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ڈرا دھمکاکر اور خرید کر وفاداریاں تبدیل کرانے کا سلسلہ جاری ہے، پی پی سرپرائز کے لیے تیار رہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں اس نظام کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.