وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال میں پنڈی اور اسلام آباد ایک پیج پر ہیں، اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ اس وقت 2 ایشوز بڑے (تحریک عدم اعتماد اور اپوزیشن کا لانگ مارچ) ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے اندر پھوٹ ہے، موجودہ اپوزیشن کریمنلز کی جماعتیں ہیں، نواز شریف کو کرپشن کے کیسز پر نااہل کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دھرنے کا اعلان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) اور پیپلز پارٹی نے الگ الگ کیا ہے، دھرنوں سےکچھ حاصل نہیں ہونا، صرف لوگوں کو تکلیف ہوگی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن صرف بے یقینی کی فضا قائم کرنا چاہتی ہے، بے یقینی کی صورتحال ملکوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوئی ہے،قومی اسمبلی،سینیٹ اور سڑکوں پر اپوزیشن اب تک مکمل طور ناکام ہے،غلام سرور
غلام سرور خان نے یہ بھی کہا کہ اتحادی حکومت کےساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے،اپوزیشن اتحادیوں کو توڑنے کی کوشش میں بری طرح ناکام ہوئی، اپوزیشن کی اپنی صفوں میں انتشار موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں سارے وزیروں نے اپنے اپنے ہدف مقرر کیے ہیں، وزیروں کو ان کی کارکردگی پر ایوارڑز ملے۔
Comments are closed.