قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کراچی سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار امجد آفریدی کے وکیل عتیق الرحمٰن نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت نے مل کر 17 ہزارووٹرز کو منتقل کیا۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کراچی سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار امجد آفریدی کے وکیل عتیق الرحمٰن نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ امجد آفریدی کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی۔
انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے الیکشن کمیشن کو دوبارہ گنتی کا کہا، ضمنی انتخاب میں پری پول اور پوسٹ پول دھاندلی ہوئی۔
وکیل عتیق الرحمٰن نے مزید کہا کہ تمام امیدواروں، آر او، چیف سیکریٹری سندھ، حکومتِ سندھ اور نادرا کو فریق بنایا ہے، پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ ضمنی انتخاب میں دھاندلی کی گئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ فارم 49 پہلے سے تیار اور موجود تھے جس کی ویڈیو بھی ہم فراہم کریں گے، این اے 249 میں ووٹرز نے اپنے شناختی کارڈ کے بغیر ووٹ ڈالے۔
Comments are closed.