سابق صدر آصف علی زرداری نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھے گی۔
آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ آج ان ہیروز کو خراجِ عقیدت و تحسین پیش کیا جائے جنہوں نے آزادی صحافت کے لیے کوڑے کھائے۔
اُنہوں نے کہا کہ منہاج برنا، نثارعثمانی، آئی اے رحمان آزدی صحافت کے روشن ستارے ہیں۔
سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ آج آزادی صحافت پر غیراعلانیہ پابندیاں ہیں جبکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے آزادی صحافت کے خلاف آمرانہ قوانین ختم کیے۔
آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ اختلاف رائے کو دبانا اظہارِ رائے پر پابندی کے مترادف ہے جبکہ 1973ء کا آئین آزادی اظہار کو تحفظ دیتا ہے۔
Comments are closed.