پیر23؍جمادی الثانی 1444ھ16؍جنوری2023ء

پیپلز پارٹی، سندھ حکومت جماعت اسلامی کی اکثریت قبول کرے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے سندھ کی حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے ان کی جماعت کی اکثریت قبول کرنے کا مطالبہ کردیا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت جماعت اسلامی کی اکثریت کو قبول کرے۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مصنوعی طریقے سے اپنی تعداد بڑھانے کا عمل بند کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ نتائج نہ بدلے جائیں، ریٹرننگ افسران فارم 11 کے مطابق نتائج کا اعلان کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.