کراچی میں پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس کے 9 روٹس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے طور پر جاری کیا ہے۔
کمشنر کراچی کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ روٹس پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس کے آپریشنز کے لیے کلاسیفائیڈ کئے جاتے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلز بس سروس کا پہلا روٹ کھوکھرا پار سے کے پی ٹی ٹاور تک براہِ راست سعود آباد، ملیر ہالٹ، ڈرگ روڈ اسٹیشن، لال کوٹھی، کارساز، میٹروپول، پریس کلب، آرٹس کونسل سے ٹاور تک ہوگا۔
دوسرا روٹ نارتھ کراچی سے کورنگی کراسنگ کے لیے ہے، ناگن چورنگی، سہراب گوٹھ،نیپا، ڈرگ روڈ، کالونی گیٹ، شاہ فیصل کالونی اور لانڈھی روڈ تک کے لیے ہوگا۔
تیسرا روٹ ناگن چورنگی سے سنگر چورنگی براہ راست انڈہ موڑ، نارتھ ناظم آباد، کے ڈی اے چورنگی، لیاقت آباد، سوک سینٹر، کارساز، نرسری، کورنگی روڈ سے سنگر چورنگی ہوگا۔
چوتھا روٹ نارتھ کراچی سے ڈاکیارڈ کے لیے نیوکراچی، موٹر وے ایم9 ، الاصف اسکوائر، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، گرومندر، سوسائٹی چورنگی، سندھ ہائی کورٹ، آئی آئی چندریگر روڈ اور ٹاور ہوگا۔
پانچواں روٹ سرجانی ٹاؤن سے بیس مسرور تک ہوگا جو کہ براہ راست شفیق موڑ، کے ایم ڈی سی، ضیاء الدین چورنگی، کے ڈی اے چورنگی، موسیٰ کالونی، منگھو پیر، سائٹ ایریا، گل بائی تک ہوگا۔
چھٹا روٹ اورنگی سے سنگر چورنگی براہ راست اورنگی ٹاؤن، بنارس، پاپوش نگر، سائٹ ایریا، گولیمار، گارڈن، پی آئی بی کالونی، ڈی ایچ اے فیز ون سے شان چورنگی تک ہوگا۔
ساتواں روٹ موسمیات سے بلدیہ ٹاؤن براہ راست گلزار ہجری، گلشنِ اقبال، فیڈرل بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن سے قذافی ٹاؤن ہوگا۔
آٹھواں روٹ گلشن حدید سے ملیر ہالٹ براہ راست اللّٰہ والی چورنگی، اسٹیل ٹاؤن، منزل پیٹرول پمپ، قائد آباد، ملیر ہالٹ سے چیک پوسٹ نمبر 5 تک ہوگا۔
نواں روٹ نمائش سے سی ویو براہ راست کیپری سنیما، بوہری بازار، زینب مارکیٹ، میٹروپول، تین تلوار، دو تلوار، ساؤتھ سٹی، بلاول چورنگی اور ڈولمن مال سے سی ویو ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیپلز بس سروس سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ اور نیشنل ریڈیو ٹرانسمیشن کمپنی وفاقی وزارت دفاع کے تحت چلائی جا رہی ہے۔
Comments are closed.