بدھ 19؍شوال المکرم 1444ھ10؍مئی 2023ء

پیپلز بس سروس کا تمام روٹس پر بسیں چلانے کا فیصلہ

عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی کے تمام روٹس پر پیپلز بس سروس کی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیپلزبس سروس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں چلنے والی پیپلز بس سروس کی بسیں آج معمول کے مطابق تمام روٹس پر چلائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے نرسری کے قریب مشتعل افراد کی جانب سے پیپلز بس سروس کی ایک بس کو جلا دیا گیا تھا، جس سے پیپلز بس سروس کو کڑوروں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.