پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ریلوے نے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا۔
پاکستان ریلوے نے مختلف روٹس پر مسافر اور فریٹ ٹرینوں کے کرائے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مسافر ٹرینوں کے لیے کرائے میں 5 فیصد جبکہ فریٹ ٹرینوں کے لیے 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ کرایوں میں اضافے کے فیصلے پر عمل درآمد 21 جون سے شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران ٹرین کے کرایوں میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔
Comments are closed.