آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول اور ڈیزل کی قلت سے متعلق قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔
ترجمان اوگرا عمران غزنوی کا کہنا ہے کہ ملک میں بالترتیب 18 اور 37 دنوں کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے پیٹرول و ڈیزل کے ذخائر دستیاب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول کے 1 لاکھ 1 ہزار میٹرک ٹن کے حامل بحری جہاز برتھ پر ہیں۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقامی ریفائنریز پیٹرولیم کی مصنوعات کی طلب کو پورا کرنے میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا تھا کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف شہروں میں تقریباً 50 فیصد پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل ختم ہو چکا ہے۔
Comments are closed.