پیٹرولیم ڈویژن نے ملک میں تیل اور گیس کی تلاش کیلئے لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل اور گیس کی تلاش کیلئے لائسنس کل جاری کیے جائیں گے، تیل اورگیس کی تلاش کیلئے لائسنس پنجاب میں واقع بلاکس کیلئے جاری ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق نئے لائسنس کے اجرا کیلئے دستخط کی تقریب کل پیٹرولیم ڈویژن میں ہوگی۔
پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ نئے لائسنس اجرا کا مقصد ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار کو فروغ دینا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.