بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، وزیرخزانہ

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی رد وبدل نہیں کیا جارہا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اوگرا کی سمری میں پیٹرول کی قیمتوں میں معمولی سی  کمی کی سفارش کی گئی تھی، جبکہ سمری میں ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بڑھانے کا ذکر تھا۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ میں نے اوگرا کی سمری پر وزیراعظم سے بھی بات کی ہے، وزیراعظم کی اجازت اور مشورے کے بعد قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کر رہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 31 اکتوبر تک برقرار رہیں گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت 235روپے  30 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 191روپے83 پیسے  جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 186روپے 50 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.