بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بجائے معمولی اضافے کا امکان، ذرائع

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بجائے معمولی اضافے کا امکان ہے، تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان آج بھی ہونے کا امکان نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت گرنے کے باعث پیٹرول پمپس کمپنیوں سے پیٹرول نہیں خرید رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کل متوقع ہے، وزیر اعظم آفس نے وزارت خزانہ کو آگاہ کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا سمری میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی کوئی تجویز نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ کل ہونے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.