بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کا امکان

عوام ایک اور جھٹکے کے لیے تیار ہو جائیں کیوں کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھاری اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومت کو پیٹرول اور ڈٰیزل کی قیمتوں میں اضافے کے لیے سمری ارسال کردی۔

سمری کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے اور ڈیزل 10 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دے دی گئی۔ اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر لیوی 21 روپے 56 پیسے اور  فی لیٹر ڈیزل پر 23 روپے 9 پیسے ہے۔

اگر حکومت اوگرا کی سمری کو منظور کرتی ہے تو قیمتوں کا اطلاق  یکم فروری سے ہوگا۔

رواں ماہ 15 جنوری کو وزیراعظم عمران خا ن نے پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگا کرنے کی منظوری دیے دی تھی۔ جس کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 95 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا تھا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 109 روپے 20 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 113 روپے 19 پیسے اورلائٹ ڈیزل کی قیمت 76 روپے 23 پیسے فی لیٹر ہو گئی جب کہ مٹی کا تیل فی لیٹر76 روپے 65 پیسے ہوگیا تھا۔

اس طرح مہنگائی اور بے روزگاری سے پسے عوام پر حکومت نے ایک ماہ کے دوران یہ دوسرا پیٹرول بم گرایا۔

The post پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کا امکان appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.