یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روسی صدر پیوٹن یوکرین جنگ میں اضافہ کرسکتے ہیں، جو سب کےلیے خطرہ ہے، یوکرین کو فضائی دفاعی مدد ملنے پر روس سے لاحق اصل خطرہ رُک جائے گا۔
جی سیون ممالک سربراہان کی ورچوئل میٹنگ سے خطاب میں یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ روس یوکرین تنازع میں سفارت کاری کا فی الحال امکان نہیں ہے۔
یوکرینی صدر نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن صرف دہشت گردی پر یقین رکھتے ہیں، روسی تیل اور گیس کی قیمتیں سختی سے کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔
صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا یوکرینی علاقوں کے الحاق پر بطور سزا روس کو مکمل تنہا کیا جانا چاہیے اور روس نے نئے حملے شروع کیے ہیں تو روس پر پابندیاں بھی نئی لگنی چاہئیں۔
Comments are closed.