بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیمرا نے کالعدم ٹی ایل پی کی میڈیا کوریج پر پابندی لگادی

پیمرا نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی ہر قسم کی میڈیا کوریج پر پابندی لگادی۔

اعلامیہ کے مطابق  پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز کو ہدایت جاری کردیں۔

وفاقی وزراء نے علماکرام کوٹی ایل پی سے مذاکرات،ایکشن اورپابندی کی وجوہات سےآگاہ کیا۔

پیمرا کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پیمرا کے ریگولیشن اور ضابطہ اخلاق کے تحت کالعدم تنظیموں کی میڈیا کوریج پر پابندی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.