بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیسے کے بل بوتے سینیٹ الیکشن چرانے والے ناکام ہونگے، فردوس عاشق

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا سینیٹ الیکشن سے متعلق کہنا ہے کہ پیسے کے بل بوتے پرسینیٹ الیکشن چرانے والے ناکام و نامراد ہوں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان  سینیٹ انتخابات کےشفاف انعقاد کو یقینی بنانا چاہتے ہیں،  وزیراعظم عمران خان کا شفاف الیکشن کا اقدام اپوزیشن کو ہضم نہیں ہو رہا۔

پاکستان سپریم کورٹ کی جانب سے سینیٹ الیکیشن سے متعلق جاری کی گئی تحریری رائے میں خفیہ بیلٹنگ 1967ء کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا ہے ۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن پیسے کی چمک سے اکثریت بناکر ایوان کو ہائی جیک کرنا چاہتی ہے، ایوان کو پیسے کے زور پر ہائی جیک کرنا اپوزیشن کی خام خیالی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کی روک تھام اور قومی مفاد کی قانون سازی کو رکوانا اپوزیشن کا مقصد ہے۔

سپریم کورٹ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ یا خفیہ بیلٹ کے ذریعے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات آئین کے تحت ہونگے۔

فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی رائے کے بعد انتخابات کی شفافیت یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.