جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں ایک خاتون کے جنازے میں شریک لوگ اس وقت حیران و پریشان ہوگئے جب وہ دوبارہ زندہ ہوگئی اور تدفین کا عمل شروع ہونے کے دوران تابوت کو پیٹنا شروع کردیا۔
اس حوالے سے اطلاعات کے مطابق لمبیکیو (پیرو) کی 36 سالہ روزا ازابیل کیسپیڈیز کلاکا، ان کے برادر نسبتی اور تین بھانجے کار کے ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوئے جس میں روزا ازابیل اور ان کے برادر نسبتی ہلاک جبکہ تینوں لڑکے زخمی ہوئے تھے۔
بعدازاں روزا ازابیل کی 26 اپریل کو تدفین کے موقع پر جب ان کی آخری رسومات ادا کی جانے لگیں تو اچانک تابوت کے اندر سے آوازیں آنے لگیں اور جب تابوت کو کھولا گیا تو روزا کو زندہ دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔
جس پر قبرستان انتظامیہ نے پولیس کو طلب کرلیا جبکہ روزا کے رشتہ دار انہیں لیکر اسپتال پہنچے۔ جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ خاتون کے اہم اعضا میں زندگی کی رمق موجود تھی، تاہم چند گھنٹے بعد وہ حقیقی طور پر انتقال کرگئیں۔
Comments are closed.