اسپورٹس بورڈ پنجاب پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ فیصل آباد ڈویژن نے جیت لی، بہاولپور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ایونٹ کا فائنل نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا جو یکطرفہ رہا، فیصل آباد کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار اسٹک ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان لاہور کو چار صفر سے آؤٹ کلا س کردیا۔
فاتح ٹیم نے کھیل کے آغاز میں ہی جارحانہ انداز اپنا یا اور لاہور ڈویژن کے خلاف 2 گول کرکے حریف کو دباؤ میں لے لیا۔
فیصل آباد کی جانب سے پہلا گول غلام مجتبیٰ اور دوسرا گول محمد ساجد نے کیا، تیسرا اور چوتھا گول محمد عثمان نے بنایا۔
اس سے قبل تیسری پوزیشن کے میچ میں بہاولپور نے سرگودھا ڈویژن کو ایک صفر سے مات دی۔
فائنل کے اختتام پر صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے انعامات تقسیم کیے۔
Comments are closed.