بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پہلا انڈر۔17 جونیئر سندھ کپ اسنوکر ٹورنامنٹ حسنین اختر نے جیت لیا

پہلا انڈر۔17 جونیئر سندھ کپ اسنوکر ٹورنامنٹ حسنین اختر نے جیت لیا، بیسٹ آف فائیو پر مشتمل فائنل میں ہنزیلا آصف کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین دو سے شکست دی۔

کراچی جیم خانہ میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں دونوں کیوسٹس کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، پہلا فریم حسنین اختر کے نام رہا تو دوسرا فریم ہنزیلا نے جیتا۔

اسی طرح تیسرے فریم میں حسنین نے کامیابی حاصل کی، چوتھا فریم ہنزیلا نے جیت کر مقابلہ برابر کردیا لیکن فیصلہ کن فریم میں حسنین نے حریف کو 20-71 کے اسکور سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اس سے قبل سیمی فائنل میں حسنین اختر نے عاقب کو 0-3 سے مات دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ہنزیلا آصف نے انس ظفر کو 1-3 سے ہرایا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.