جنوبی افریقہ کے اسپنر کیشو مہاراج نے کہا ہے کہ دن کے آغاز میں پچ پر نمی سے اسپن میں مدد ملی لیکن پھر نمی ختم ہوتی چلی گئی، پچ دیکھ کر کافی کھلاڑی کنفیوژن کا شکار تھے۔
پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقی کرکٹر کیشو مہاراج نے پریس کانفرنس کی۔
واضح رہے پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز کیشو مہاراج نے اظہر علی اور عمران بٹ کی شکل میں دو اہم وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔
پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے کہا کہ دن کے آغاز میں پچ پر نمی سے اسپن میں مدد ملی لیکن پھر نمی ختم ہوتی چلی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ جارج لنزے کی انجری پریشانی کا باعث بنی، امید ہے کل میدان میں نظر آئیں گے۔
Comments are closed.