وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں بولیاں لگتی ہیں اور پیسا اوپر تک جاتا ہے، پچھلے الیکشن میں 20 لوگوں نے پانچ، پانچ کروڑ روپے لیے۔
ساہیوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سینیٹ میں پیسا چلنا ملک سے بہت بڑی غداری ہے، قومی اسمبلی میں بل پیش کر رہے ہیں کون کرپشن کر رہا ہے اور کون روک رہا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ناکام ہونا ہی تھا، پہلی دفعہ ایسا ہوا ہے کہ لوگ کرپشن بچانے کے لیے نکلے ہیں، دنیا بھر میں لوگ کرپشن کے خلاف نکلتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ لاہور جلسے میں ہم نے دیکھ لیا یہ ناکام ہوگئے، ان کا کوئی نظریہ نہیں ہے۔
Comments are closed.