وفاقی کابینہ اجلاس میں پٹرول کی مصنوعی قلت سے متعلق انکوائری رپورٹ پیش کردی گئی۔
کابینہ کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 5 ارب 52 کروڑ روپے کے تیل کی ناجائز ذخیرہ اندوزی کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق انکوائری کی بنیاد پر 2 ہزار سے زیادہ غیر قانونی پٹرول پمپ سیل کیے گئے جبکہ اوگرا نے غیر قانونی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو لائسنس کا اجرا روک دیا ہے۔
وفاقی کابینہ کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ انکوائری کے تحت 2 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئیں جبکہ ایک کمپنی کے سی ای او کو گرفتار کیا گیا ہے۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ پٹرول کی مصنوعی قلت کے معاملے میں اوگرا اور وزارت پٹرولیم کے سینئر افسران کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ذخیرہ اندوزی میں ملوث آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے 1 ارب روپے کے اثاثے منجمد ہوئے ہیں جبکہ 7 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف زیرالتوا مقدمات کے بعد قانونی چارہ جوئی ہوگی۔
Comments are closed.