صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وفاق نے پٹرول پر ٹیکس سے 7 ماہ میں 287 ارب بٹورے ہیں۔
کراچی میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں سعید غنی نے کہا کہ 27 فروری کو مزار قائد سے اسلام آباد مارچ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پٹرول، گیس اور مہنگائی ہو تو وزیراعظم چور ہے، یہ ہم نے نہیں کہا یہ تو تمہارا پیمانہ تھا۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ آج پٹرول 90 ڈالر فی بیرل ہے، ہمارے دور میں 140 ڈالر فی بیرل تھا، ہم نے 100 روپے پٹرول کیا تو کراچی کے ٹھیکیداروں نے احتجاج کیا تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے بجلی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کرلی ہے جبکہ حکومت نے 7 ماہ میں پٹرول پر ٹیکس لگاکر 287 ارب روپے بٹور لیے ہیں۔
سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا گیا ہے ہر ماہ 4 روپے پٹرول پر بڑھائیں گے، ایم ڈی سوئی گیس کا سندھ کی گیس دوسرے صوبوں کو دینے کا اعتراف فرد جرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کے خلاف بلاول بھٹو نے آواز بلند کی، ہم پی پی چیئرمین کی قیادت میں اس حکومت سے چھٹکارا پائیں گے۔
Comments are closed.